اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ایس او پیز پر عمل جاری رہا تو بحران سے نکل آئیں گے۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ انکی ٹیم اسمارٹ لاک ڈاوَن نافذ کرنے والے پہلے لوگوں میں شامل تھی، فخر ہے ساتھیوں نے کورونا بحران میں مدد کی۔
سمارٹ لاک ڈاؤن اختیارکرنےوالوں میں میری ٹیم سرفہرست ہے۔مجھےفخر ہےکہ کروناء سے پیدا شدہ بحرانی کیفیت میں وطنِ عزیزکو پیہم درست سمت میں رکھنےکیلئےیہ تدبیر میرےکام آئی۔آج سے اگر ہم ایس او پیز کالحاظ رکھتےہیں توبحران کی سنگینی سے بخوبی نجات پالیں گےانشاءاللہ۔ https://t.co/xC3kBWdxo3
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) June 28, 2020
عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ انشاء اللہ اب سے اگر ہم ایس او پیز پر عمل پیرا ہوں گے تو اس بحران سے نکل جائیں گے۔
واضح رہے کہ ملک بھر میں اس وقت کورونا کیسز کی تعداد بڑھ کر 2 لاکھ 2 ہزار 955 تک پہنچ چکی ہے اس کے باوجود عوام کورونا وبا کا پھیلائو روکنے کیلئے حکومتی ایس او پیز پر عمل نہیں کر رہے، گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں ایس او پیز کی سات ہزار 882 خلاف ورزیاں کی گئیں، انتظامیہ نے ہزاروں گاڑیاں ، دکانیں سیل، جرمانے بھی کیے گئے۔