بھارت کا پاکستان کیخلاف فالس فلیگ آپریشن کی تیاری کا ثبوت سامنے آ گیا

Last Updated On 29 June,2020 09:28 pm

لاہور: (دنیا نیوز) بھارت کا پہلے پاکستان پر وار، اب خود پر ممکنہ دہشتگرد حملے کا شور مچا دیا۔ بھارت کا سٹاک ایکسچینج پر دہشتگرد حملے کے بعد واویلا عروج پر پہنچ گیا۔

ذرائع کے مطابق دہشتگردی میں ملوث بھارت داخلی سطح پر خطرے کے انتباہ جاری کرنے لگا ہے۔ بھارتی انٹیلی جنس نے دہشتگرد حملے کا ڈرامہ رچانے کی مشق کرتے ہوئے پاکستان سے 25 مبینہ دہشتگردوں کی آمد کا ناٹک شروع کر دیا ہے۔

ہندوستانی خفیہ ایجنسیوں نے مقبوضہ کشمیر، بہار اور دہلی میں الرٹ جاری کرتے ہوئے پاکستانی فوج کو بدنام کرنے اور نیپال سے دہشتگرد بھیجنے کے الزام لگانے شروع کر دئیے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ہندوستان کا طریقہ واردات، فالس فلیگ آپریشن کا روایتی طریقہ کار ہے۔ ہندوستان ثابت کرنا چاہتا ہے کہ پاکستان نے سٹاک ایکسچینج دہشتگرد حملے کا بدلہ لیا۔ بھارت یہ منافقانہ تاثر چاہتا ہے کہ پاکستان نے بدلہ لینے کیلئے سرحد پار دہشتگرد بھیجے۔
 

Advertisement