حملے کی پہلے سے اطلاعات تھیں: چیئرمین ایس ای سی پی

Last Updated On 30 June,2020 08:45 am

اسلام آباد: (روزنامہ دنیا) چیئرمین سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان عامر خان نے کہا ہے کہ سٹاک ایکسچینج بہت عرصہ سے دہشت گردوں کا ٹارگٹ تھی، ہمیں پہلے سے اطلاعات مل رہی تھیں کہ دہشت گرد اسے ٹارگٹ کر سکتے ہیں۔ اس وجہ سے ایجنسیاں یہاں سکیورٹی انتظامات کے لیے تیاریاں کرتی رہی ہیں، 6 سے 7 ہفتے قبل بھی مشترکہ ریہرسل کی گئی تھی۔ سکیورٹی اچھی ہونے کی وجہ سے وہ پہلے حملہ نہ کر پائے۔

عامر خان نے دنیا نیوز کے پروگرام دنیا کامران خان کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ایجنسیوں کی غیر معمولی تیاریوں کی بنا پر عوام کو مکمل اعتماد تھا، مارکیٹ کسی بھی تعطل کا شکار نہیں ہوئی، عوام باقاعدگی کے ساتھ یہاں آتے رہے۔ انہوں نے کہا ہم نے اصلاحات کی ہیں، 160 کلاز کو تبدیل کیا گیا ہے، چھوٹی صنعتوں کو خصوصی اہمیت دی گئی ہے، ورلڈ بینک کی آنے والی رپورٹ میں یقیناً ہمارا نمبر بہتر ہوگا۔


 

Advertisement