لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی پنجاب اسمبلی آمد پر سپیکر چیمبر میں چودھری پرویز الہی سے ملاقات ہوئی جس میں سیاسی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔
ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ پراپیگنڈا کرنے والے عناصر کا مل کر مقابلہ کیا جائے گا۔ وزیراعلی پنجاب اور سپیکر پنجاب اسمبلی کا کہنا تھا کہ عوامی خدمت کے سفر کو مزید تیزی سے آگے بڑھائیں گے۔
وزیراعلی سردار عثمان بزدار نے کہا تنقید کرنے والے عناصر مخصوص ایجنڈے کے تحت پراپیگنڈا کر رہے ہیں، پنجاب میں پاکستان مسلم لیگ (ق) کے ساتھ بہترین ورکنگ ریلیشن شپ ہے، عوامی خدمت کے سفر میں اتحادیوں کے شانہ بشانہ ہیں، ہر گزرتے دن کے ساتھ اتحاد مستحکم ہو رہا ہے۔