لاہور: (روزنامہ دنیا) اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز شریف پروڈکشن آرڈر پر پنجاب اسمبلی پہنچے۔ جہاں پر اپوزیشن لیڈر نے پنجاب اسمبلی کی سپیشل کمیٹی 6 میں شرکت کی۔
بعد ازاں اپوزیشن چیمبر میں لیگی رہنماؤں اور ایم پی ایز کی بڑی تعداد نے ان سے ملاقاتیں کیں۔ اس موقع پر اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز شریف نے تنظیمی امور اور وزیراعلی پنجاب سے لیگی ارکان کی ہونے والی ملاقات پر ان ارکان کے خلاف کارروائی کے حوالے سے مشاورت بھی کی۔
اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کو لیگی رہنماؤں نے ن لیگی باغی ارکان کے خلاف سخت کارروائی کی سفارش کی۔ اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز شریف نے پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر حسن مرتضیٰ کو بھی ٹیلی فون کیا۔ دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال بھی کیا۔