لاہور: (دنیا نیوز) لاہور کے شمال میں جدید شہر بسانے کا معاملہ، وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ریور راوی فرنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دے دی۔
پنجاب حکومت اتھارٹی کے قیام کیلئے آرڈیننس جاری کرے گی، وزیراعلیٰ عثمان بزدار اتھارٹی کے چیئرمین ہوں گے، اتھارٹی نیا شہر بسانے کیلئے کام کرے گی، نیا شہر دبئی کی طرز پر بسایا جائے گا، نیا شہر ایک لاکھ ایکڑ سے زائد رقبے پر بنایا جائے گا۔
نجی شعبے کی جانب سے 5 ہزار ارب روپے کی سرمایہ کاری متوقع ہے۔ نئے شہر میں ہائی رائز بلڈنگز کے قیام کو ترجیح دی جائے گی، نیا شہر بسنے سے لاہور شہر کے ماحولیات، پانی اور ٹریفک کے مسائل پر قابو پایا جاسکے گا، نئے شہر میں ایک بڑی جھیل بھی بنائی جائے گی، 3 بیراج بھی بنیں گے۔