وزیراعظم کی زیر صدارت مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس، چاروں وزرائے اعلیٰ شریک

Last Updated On 06 August,2020 12:50 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم کی زیر صدارت مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس جاری ہے، جس میں کورونا کیخلاف قومی حکمت عملی پرغور کیا جائے گا۔

وزیراعظم کی زیر صدارت مشترکہ مفادات کونسل اجلاس میں چاروں وزرائے اعلیٰ، وفاقی وزراء، اٹارنی جنرل سمیت اعلی حکام شریک ہیں۔ اوگرا آرڈیننس 2002 میں ترمیم کے معاملے پر غور ہوگا، اوگرا آرڈیننس 2002 میں ترمیم کا ایجنڈا سندھ حکومت کی سفارش پر شامل کیا گیا ہے۔

لوئر پورشن چشمہ کنال کا پنجاب کو کنٹرول دینے کے معاملہ پر غور ہوگا۔ قومی کمیشن انسانی ترقی اور بنیادی تعلیم کے کمیونٹی سکولز کے تعلیمی شعبے میں کردار کا تعین کیا جائے گا۔ معدنیات سے متعلق 1948 کے ایکٹ میں ترمیم پر بھی غور ہوگا۔ سال 18-2017 کی مشترکہ مفادات کونسل کی سالانہ جائزہ رپورٹ پیش کی جائے گی۔

صوبوں کے درمیان پانی کے مسئلے پر مشترکہ مفادات کونسل کے گزشتہ فیصلوں کی روشنی میں تجاویز پیش ہوں گی۔ عوامی فلاح اور صحت سے متعلق فیصلوں پر عملدآمد کا جائزہ لیا جائے گا۔
 

Advertisement