حکومتی اقدامات کے باعث کورونا کیسز ختم ہو رہے ہیں: وزیراعظم عمران خان

Last Updated On 07 August,2020 03:42 pm

لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعظم نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے سمارٹ لاک ڈاؤن پر زبردست عملدرآمد کرایا، حکومتی اقدامات کے باعث کورونا کیسز ختم ہو رہے ہیں، عوام کو ایس او پیز پر عملدآمد کرنا ہوگا۔

وزیراعظم سے وزیراعلی ٰپنجاب، وزیر قانون اور دیگر افسران نے ملاقاتیں کیں۔ عمران خان نے عثمان بزدار سے پنجاب میں اتحادی جماعتوں کے مسائل پر رپورٹ لی۔ عمران خان نے قومی رابطہ کمیٹی برائے ہاؤسنگ و تعمیرات اجلاس کی صدارت بھی کی۔ وزیراعلیٰ نے عمران خان کو ریورراوی فرنٹ اتھارٹی کے بارےمیں بھی آگاہ کیا۔ وزیراعظم نے ریور راوی فرنٹ اتھارٹی کے اقدام کو سراہا۔

وزیراعظم سے فیصل آباد کے ارکان قومی اسمبلی نے بھی ملاقات کی، انہوں نے ترقیاتی اور فلاحی منصوبوں سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر عمران خان کا کہنا تھا فیصل آباد معاشی لحاظ سے اہم حیثیت کا حامل ہے، حکومت صنعتی شعبہ کی ترقی پر بھرپور توجہ دے رہی ہے، کاروباری طبقے اور تعمیراتی سیکٹر کو مراعات سے ترقی ملے گی، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کیلئے اقدامات کر رہے ہیں، کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کیلئے ہر ممکن تعاون کریں گے۔
 

Advertisement