اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) اتھارٹی کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ ایم ایل ون کی منظوری پر چینی حکومت کی جانب سے خوشی کا اظہار کیا گیا ہے۔
عاصم سلیم باجوہ نے اپنی ٹویٹ میں بتایا کہ پاکستان میں تعینات چینی سفیر یاؤجنگ نے سی پیک اتھارٹی کا دورہ کیا اور ایکنک کی جانب سے ایم ایل ون منصوبے کی منظوری پر چینی حکومت کی جانب سے خوشی کا اظہار کیا۔
HE Yao Jing,the Chinese Ambassador visited CPEC Authority& conveyed his Govt’s pleasure on ECNEC approval of ML-1. Seperarely Mr. Sun Yangjun DG China Railway Gp visited&felicitated Pakistan on ML-1 approval.Assured to use max Local labour&materials #cpec #cpecmakingprogress pic.twitter.com/EXN3NPeri4
— Asim Saleem Bajwa (@AsimSBajwa) August 12, 2020
لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ نے لکھا کہ اس کے علاوہ ڈی جی چائنہ ریلوے گروپ سن یانگ جن نے بھی مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے مقامی افراد اور مال کے زیادہ سے زیادہ استعمال کی بھی یقین دہانی کروائی۔