اسلام آباد : (دنیا نیوز) سینئرحریت رہنما سیدعلی گیلانی کو نشان پاکستان سے نواز دیا گیا ، سيدعلی گیلانی کو پاکستان کا سب سے بڑا اعزاز آزادی کيلئے بے مثال جدوجہد پرديا گيا۔
تفصیلات کے مطابق سینئرحریت رہنماسیدعلی گیلانی کو نشان پاکستان سے نوازا گیا، صدر مملکت سےسيد علی گیلانی کيلئےایوارڈحريت رہنماؤں نےوصول کیا، سيدعلی گیلانی کو پاکستان کا سب سے بڑا اعزازآزادی کيلئےبےمثال جدوجہد پرديا گيا۔ حریت کانفرنس آزادکشمیرنےایوان صدر میں تقریب میں نشان پاکستان وصول کیا۔
دوسری طرف 14 اگست 2020ءکے یوم آزادی کے موقع پر اسلامی جمہوریہ پاکستان کے صدر نے پاکستان کے شہریوں کے ساتھ ساتھ غیر ملکیوں کو بھی اپنے اپنے شعبوں میں عمدہ کارکردگی اور بہترین خدمات کا مظاہرہ کرنے پرپاکستان سول ایوارڈز سے نوازا ہے۔ تقسیم ایوارڈز کی تقریب یوم پاکستان کے موقع پر 23 مارچ کو ہوگی۔
نشان امتیاز پانے والوں میں صادقین نقوی آرٹس (مصوری/ مجسمہ سازی)،پروفیسر شاکر علی آرٹس (مصوری)، ظہور الحق (مرحوم) آرٹس (مصوری / مجسمہ)، عابدہ پروین آرٹس (گانا)،ڈاکٹر جمیل جالبی،محمد جمیل خان (مرحوم)(سندھ ادب (نقاد / مورخ)، احمد فراز (مرحوم)خیبر پختونخوا ادب (شاعری) میں ۔ہلال امتیاز پانے والوں میں پروفیسر ڈاکٹر انوار الحسن گیلانی(سندھ)سائنس (دواسازی سائنس)،ڈاکٹر آصف محمود جاہ(پنجاب)عوامی خدمت۔ ہلال قائد اعظم پانے والوں میں مسٹر جیک ما(چین) پاکستان کو خدمات، ستارہ پاکستان پانے والوں میں مسٹر جیونگ لی کیوں(کوریا) خدمات پاکستان، سلمیٰ عطاءاللہ جان(کینیڈا) پاکستان کیلئے خدمات۔ ستارہ شجاعت پانے والوں میں جواد قمر(پنجاب) بہادری، صفیہ (شہید)(خیبر پختونخوا) بہادری، حیات اللہ(خیبر پختونخوا) بہادری،ملک سردار خان (شہید)(خیبر پختونخوا) بہادری، ممتاز خان داوڑ (شہید)(خیبر پختونخوا) بہادری، حیات اللہ خان داور ہرماز (شہید)(خیبر پختونخوا) بہادری،ملک محمد نیاز خان (شہید)(خیبر پختونخوا) بہادری،سپاہی اختر خان (شہید)(خیبر پختونخوا) بہادری، محمد نوید صادق(پنجاب) بہادری،مہر محمد یاسر منظور (شہید)(پنجاب) بہادری، شفقت اللہ ملک(خیبر پختونخوا) بہادری،پروفیسر ڈاکٹر مصطفی کمال پاشا (شہید)(پنجاب) بہادری،پروفیسر حافظ مقصود احمد (شہید)(پنجاب) بہادری،ڈاکٹر بشیر احمد (شہید)(پنجاب) بہادری،ڈاکٹر خالد مسعود قیصرانی (شہید)(پنجاب) بہادری،ڈاکٹر محمد آصف (شہید)(پنجاب) بہادری،ڈاکٹر شفقت اللہ (شہید)(سندھ) بہادری،ڈاکٹر یونس چنہ (شہید)(سندھ)بہادری،ڈاکٹر ولایت علی گوپانگ (شہید)(سندھ) بہادری،پروفیسر ڈاکٹر محمد جاوید (شہید)(خیبر پختونخوا) بہادری،ڈاکٹر منیر خان (شہید)(خیبر پختونخوا) بہادری،ڈاکٹر اسامہ ریاض (شہید)(گلگت بلتستان) بہادری،ملک اشدر (شہید)(گلگت بلتستان) بہادری،ڈاکٹر محمد اخلاق (شہید)(آزاد جموں و کشمیر) بہادری۔ ستارہ امتیاز پانے والوں میں عبد الحمید(پنجاب) سائنس (طبیعیات)،راجہ شاہد نذیر(پنجاب) انجینئرنگ (مکینیکل)، عبد المجید تلوکر(پنجاب) انجینئرنگ (میٹالرجی)،ڈاکٹر ساجد بلوچ(پنجاب) انجینئرنگ (الیکٹرانکس) نعیم اللہ ڈار(پنجاب) انجینئرنگ (مکینیکل)، حیدر علی بھٹی(پنجاب) انجینئرنگ (ایرو اسپیس) محمد سلیم(پنجاب) انجینئرنگ (کیمیکل)، امین بہادر(خیبر پختونخوا) انجینئرنگ (مکینیکل)، فیضان منصور(اسلام آباد) انجینئرنگ (نیوکلیئر سیفٹی ریگولیشن)، محمد انیق(سندھ) انجینئرنگ (سول)،پروفیسر ڈاکٹر نثار احمد صدیقی (مرحوم)(سندھ) تعلیم،پروفیسر ڈاکٹر فرحان سیف(پنجاب) تعلیم،محترمہ بشریٰ انصاری(سندھ)آرٹس (اداکاری)، طلعت حسین(سندھ) آرٹس (ایکٹنگ)، محمد عمران قریشی(پنجاب) آرٹس (تصنیف / مصوری)،محترمہ سلطانہ صدیقی(سندھ) آرٹس (ڈرامہ رائٹر / ڈائریکٹر /پروڈیوسر)،سید فاروق قیصر(پنجاب) آرٹس (کٹھ پتلی / مصنف)، نعیم الطاف بخاری(پنجاب) آرٹس (اینکرپرسن)، عبد القادر (مرحوم) کھیل (کرکٹ)، سینئر روتھ لیوس (مرحوم)عوامی خدمت،بریگیڈ رانا عرفان شکیل رامے(پنجاب) پبلک سروس،لیفٹیننٹ کرنل فاروق شہباز(پنجاب) پبلک سروس، پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود(سندھ) پبلک سروس،محترمہ سبینہ کھتری عوامی خدمت،احمد عرفان اسلم پبلک سروس، عدنان اسدار علی(سندھ) انسان دوستی، پیر سید لخت اے حسنین(پنجاب) انسان دوستی ہیں۔ صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی پانے والوں میں محترمہ روتھ وینی لیکارڈل(سویڈن) پاکستان کو خدمات، لیاقت علی(پنجاب) سائنس (لیزر اور آپٹکس)،ڈاکٹر محمد فوزیل(خیبر پختونخوا) سائنس (کیمسٹری)ڈاکٹر کرن اقبال(سندھ) سائنس (کیمسٹری)ڈاکٹر قرة العین(خیبر پختونخوا) سائنس (پلازما فزکس)، انعام الرحمٰن(پنجاب) انجینئرنگ (نیوکلیئر)، منیر احمد(پنجاب) انجینئرنگ (پروسیس کنٹرول اینڈ ایجنگ مینجمنٹ)،ڈاکٹر شکیل عباس رفیع(سندھ) انجینئرنگ (نیوکلیئر) عمر اصغر(پنجاب) انجینئرنگ (بجلی)،ڈاکٹر محمد مظہر اقبال(پنجاب) انجینئرنگ (کیمیکل)ڈاکٹر عامر شہزاد(پنجاب)کنٹرول انجینئرنگ، زاہد نور پریچہ(سندھ) انجینئرنگ (الیکٹرانکس)جناب سلیم اختر،(پنجاب) انجینئرنگ (مکینیکل)،پروفیسر ڈاکٹر خالد مسعود گوندل(پنجاب) تعلیم، پروفیسر ڈاکٹر رئیسہ بیگم گل(خیبر پختونخوا) و دیگر شامل ہیں۔