نواسہ رسولﷺ کی عظیم قربانی نے اسلام کو سربلند کر دیا: وفاقی وزیر اطلاعات

نواسہ رسولﷺ کی عظیم قربانی نے اسلام کو سربلند کر دیا: وفاقی وزیر اطلاعات

وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز نے یوم عاشور پر اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ 10 محرم الحرام ظلمت کے خلاف مزاحمت کا پیغام ہے۔

انہوں نے کہاکہ نواسہ رسول صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی عظیم قربانی نے اسلام کو سر بلند کر دیا، حضرت امام حسینؓ کا عمل اور تعلیمات ہمارے لئے مشعل راہ ہیں۔