کراچی صاف کرنیکا مشن: گجر نالے کے اطراف تجاوزات کیخلاف آپریشن کا دوسرا روز

Published On 03 September,2020 10:33 am

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کو صاف کرنے کا مشن، گجر نالے کے اطراف تجاوزات کے خلاف آپریشن کا دوسرا روز، کیفے پیالہ، لیاقت آباد اور نالہ سٹاپ تک سروے، 105 فٹ کی حدود میں آنے والی غیر قانونی تعمیرات کو گرایا جائے گا۔

اسسٹنٹ کمشنر کراچی نے کہا ہے کہ آج ضلع وسطی کے تین مختلف مقامات پر سروے کیا جائے گا، آج عارضی تجاوزات کو مسمار کیا جائے گا، پہلے روز گجر نالے کے اطراف مارکنگ کی گئی تھی، 105 فٹ کی حدود میں آنیوالی تجاوزات کو گرایا جائے گا، ایک سروے رپورٹ تیار کرنے کے بعد اعلیٰ حکام کو بھیجی جائے گی، تجاوزات کی زد میں آنیوالے افراد کو متبادل رہائش فراہم کی جائے گی۔

خیال رہے گزشتہ روز کراچی میں تجاوزات کے خلاف آپریشن میں مختلف مقامات پر نالوں سے دکانوں کے شیڈز اور دیگر تجاوزات کو مسمار کیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر سینٹرل نے کہا آپریشن مرحلہ وار کیا جائے گا۔ ترجمان سندھ حکومت نے وضاحت کی کہ آپریشن کے دوران مکانات کو مسمار نہیں کیا جا رہا۔
 

Advertisement