پاکستان کا کورونا سے بچنا حیران کن، ٹھوس وضاحت موجود نہیں: عالمی میڈیا

Published On 03 September,2020 03:23 pm

لاہور: (روزنامہ دنیا) پاکستان نے کورونا وائرس کو شکست دیدی ہے اور ملک کا وبا کے بدترین بحران سے بچنا حیران کن ہے جس کی ٹھوس وضاحت بھی موجود نہیں ہے۔

اس امر کا اظہار فرانسیسی خبر رساں ادارے نے اپنی ایک رپورٹ میں کیا، جس کے مطابق ملک میں بے پناہ آبادی والے شہروں اور صحت کی بری صورتحال کے باعث کورونا کے تیز ترین پھیلاؤ کا خطرہ تھا، تاہم اب صورتحال مختلف ہے اور وائرس کے پھیلاؤ کی تنزلی جاری ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس کی مختلف وجوہات بتائی جاتی ہیں، جن میں نوجوان آبادی کی اکثریت اور موسم کی صورتحال وغیرہ شامل ہیں، ڈاکٹروں کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ اب ہسپتالوں کی ایمرجنسیوں میں صورتحال کنٹرول میں ہے، وہاں کسی قسم کا رش نظر نہیں آرہا، کورونا وائرس کے کیس تیزی سے کم ہورہے ہیں۔
 

Advertisement