کراچی: (دنیا نیوز) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیوایم) کے رہنما فیصل سبزواری کا کہنا ہے کہ شہری سندھ پرتحفظات ہیں۔ کراچی کی مردم شماری درست نہیں ہوگی تو کیسے تمام چیزیں مہیا کی جائیں گی۔ امین الحق کا کہنا تھا کہ وزیراعظم سے کے فور، ایس تھری اور ٹرانسپورٹ پر بات ہوئی۔
وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایم کیوایم رہنما فیصل سبزواری کا کہنا تھا کہ کراچی میں گیارہ سو ارب روپے کےترقیاتی منصوبے شروع کرنے کا وعدہ کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کو بہت کچھ بتایا۔ ایڈمنسٹریٹر پر ہم سے مشاورت نہیں ہوئی۔ ایم کیو ایم پاکستان کے بے گناہ کارکنان کی بازیابی کا مسئلہ بھی بتایا۔
وفاقی وزیرانفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی امین الحق بولےحکومت کو اپنی زمہ داری کرنا ہوگا، کچھ چیزیں ایک سال میں اور کچھ منصوبے تین سال میں مکمل ہونگے۔
وفاقی وزیر آئی ٹی کا کہنا تھا کہ کراچی سمیت سندھ بھر میں غیر معمولی بارش کے بعد ہونے والے نقصانات ہر بھی بات ہوئی ہے ۔۔ کمیٹی بنائی گئی ہے جو تمام معاملے کو دیکھی گی۔
ان کا کہنا تھا کہ تمام سیاسی جماعتیں کراچی کے مسائل حل کرنے کیلئے ایک پیچ ہر ہیں