لاہور سیالکوٹ موٹروے پر سکیورٹی تعینات کرنے کیلئے سابق آئی جی شعیب دستگیر کا خط سامنے آگیا

لاہور سیالکوٹ موٹروے پر سکیورٹی تعینات کرنے کیلئے سابق آئی جی شعیب دستگیر کا خط سامنے آگیا

لاہور سیالکوٹ موٹروے پر خاتون سے زیادتی سے منسلک دنیا نیوز سابق آئی جی کی جانب سے لکھا خط سامنے لے آیا۔ دو ماہ گزرنے کے باوجودہ بھی موٹروے پر پولیس تعینات نہ ہو سکی۔

وفاقی سیکرٹری مواصلات نے آئی جی پنجاب ڈاکٹر شعیب دستگیر کی جانب سے لکھے گئے خط پر کوئی ایکشن نہ لیا۔ خط کے مطابق پنجاب پولیس نے وفاقی حکومت کو لکھا تھا کہ پنجاب پولیس کے پاس وسائل نہیں۔ خط میں پولیس کی موٹروے پر تعیناتی کے علاقہ مریدکے اور ساہو والا میں موٹروے پولیس کے ملازمین کے سب دفتر بنانے کا کہا گیا تھا۔