اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے لاکھوں بچوں کو سکول واپسی پر خوش آمدید کہتے ہیں۔
اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم عمران خان نے کہا ان کی ترجیح اور اجتماعی ذمہ داری ہے کہ ہر بچہ حصولِ علم کیلئے بحفاظت سکول جاسکے، ہم نے سکولوں میں تدریسی سرگرمیوں کو صحتِ عامہ کے قواعد سے ہم آہنگ بنانے کا بطورِ خاص اہتمام کیا ہے۔
Tomorrow we will welcome millions of children back to school. It is our priority & collective responsibility to ensure that every child can go to school safely to learn. We have worked to ensure that school operations are aligned with public health safety rules on #COVID19
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) September 14, 2020
عمران خان نے ایک اور ٹویٹ میں کہا اگست میں سمندر پار پاکستانیوں نے ترسیلاتِ زر کی مد میں 2 ہزار 95 ملین ڈالر بھجوائے، جو گزشتہ سال اگست کے مقابلے میں چوبیس اعشاریہ چار فیصد زیادہ ہیں۔ جولائی میں یہ ترسیلات دو اعشاریہ سات چھ آٹھ ملین ڈالر کی ریکارڈ سطح تک پہنچیں۔
Overseas Pakistanis sent $2,095 million in remittances in Aug 2020 -- 24.4% higher than Aug. last year -- in addition to the record $2,768 million in July 2020. For the first two months of this fiscal year our remittances are up 31% over the same period last year. Alhamdulillah
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) September 14, 2020
وزیراعظم کا کہنا تھا رواں مالی سال کے پہلے 2 ماہ کے دوران یہ ترسیلات گزشتہ برس کے اسی دورانیے کی نسبت 31 فیصد زیادہ رہیں۔