اسلام آباد: (دنیا نیوز) کورونا وائرس سے 15 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 6 ہزار 499 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 3 لاکھ 13 ہزار 431 ہوگئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 625 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 99 ہزار 605، سندھ میں ایک لاکھ 37 ہزار 467، خیبر پختونخوا میں 37 ہزار 845، بلوچستان میں 15 ہزار 302، گلگت بلتستان میں 3 ہزار 808، اسلام آباد میں 16 ہزار 650 جبکہ آزاد کشمیر میں 2 ہزار 754 کیسز رپورٹ ہوئے۔
ملک بھر میں اب تک 35 لاکھ 80 ہزار 173 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 31 ہزار 697 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 2 لاکھ 98 ہزار 55 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 480 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 15 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 6 ہزار 499 ہوگئی۔ پنجاب میں 2 ہزار 237، سندھ میں 2 ہزار 512، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 260، اسلام آباد میں 182، بلوچستان میں 146، گلگت بلتستان میں 88 اور آزاد کشمیر میں 74 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔