نواز، زرداری کی کرپشن کو چھپانے کیلئے فضل الرحمن تحریک شروع کر رہے ہیں: پرویز خٹک

Published On 10 October,2020 07:06 pm

نوشہرہ: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں نوازشریف اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئر مین آصف زردادی کی کرپشن کو چھپانے کے لیے امیر جے یو آئی مولانا فضل الرحمن احتجاجی تحریک شروع کررہے ہیں۔

نوشہرہ ڈسٹرکٹ ہال میں انجمن تاجران نوشہرہ کینٹ کی حلف برداری کی پر وقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ مولانا فضل لرحمن اسلام کے لیے نہیں اسلام اباد کے لیے اپنی سیاست کررہے ہیں۔ تحریک انصاف کی حکومت کو کوئی خطرہ نہیں۔ حکومت مدت پوری کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ جمہوریت کے دعویداروں کا اصل چہرہ قوم کے سامنے آچکاہے۔ نوازشریف اور آصف زردادی کی کرپشن کو چھپانے کے لیے فضل الرحمن احتجاجی تحریک شروع کررہے ہیں۔

پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ یہ وقت قوم اور ملک کی خاطرقومی یکجہتی کا ہے۔ حکومت اپوزیشن کے جلوسوں اور احتجاجی تحریک سے گھبرانے والی نہیں۔ فضل الرحمن کو عوام نے مسترد کرکے اسمبلی سے باہر کیا۔

انہوں نے کہا کہ تاجروں کا پاکستان کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کا کردار ہیں۔ تاجروں کے جائز مطالبات کو تسلیم کیا جائے گا۔

وفاقی وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ ہر ادارے میں میرٹ پر بھرتیاں ہوئی ہیں سفارشی کلچر ختم ہو چکا ہیں۔ حکومت اب بہتر کی جانب ہے، وزیراعظم کا ایجنڈا ہے کہ معیشت پہلے بہتر ہو جائے۔

پرویز خٹک کا مزید کہنا تھا کہ بیوروکریٹ عمران خان کو دھوکہ دے رہیں۔ کبھی سرکاری فنڈ کا استعمال نہیں کیا، کھبی اپنے بچوں کے لیے سفارش نہیں کیا۔ میں جب وزیر اعلی تھا تو بلدیات کیلئے صفائی کی مد میں سب سے زیادہ فنڈز جاری کیا تاکہ گلی میں صفائیاں ہو جائیں۔ ناظمین نے 100 میں سے ایک فیصد فنڈز استعمال کیا باقی کھا گئے۔
 

Advertisement