اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا کہنا ہے کہ سانحہ کارساز کی ذمہ داری کالعدم ٹی ٹی پی نے قبول کی، جس میں بینظیر بھٹوشہید کو ٹارگٹ کیا گیا۔ آج اسی کے دوست پی ڈی ایم جلسے کی قیادت کر رہے ہیں.
فوادچودھری نے سانحہ کارساز کے حوالے سے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ آج سے 13 سال قبل سانحہ کار ساز میں محترمہ بے نظیر بھٹو شہید ہوئیں جس کی ذمہ داری کالعدم جماعت ٹی ٹی پی نےقبول کی، بینظیر بھٹو شہید کی وطن آمد پر ان کے قافلے کو ٹارگٹ کیا گیا اور 180 لوگ شہید ہوئے جبکہ 500 سے زائد لوگ معذوری کا شکار ہوئے۔
آج سے 13 سال قبل پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا خود کش حملہ ہوا، بےںطیر بھٹو شہید کے قافلے کو ٹارگٹ کیا گیا 180 لوگ شہید ہو گئے اور 500 سے زیادہ لوگ ہاتھوں اور پاؤں سے محروم ہوۓ اس دہشت گردی کی ذمہ داری TTP نے قبول کی، آج اسی جگہ PDM کا جلسہ ہے اور قیادت TTP کے دوست کر رہے ہیں
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) October 18, 2020
وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ آج اسی جگہ پی ڈی ایم کا جلسہ ہو رہا ہے اور قیادت کالعدم ٹی ٹی پی کے دوست کر رہے ہیں۔