خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان

Published On 28 October,2020 06:11 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) جمعرات کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک جبکہ بالائی خیبرپختو نخوا اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔

آج ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک رہا تاہم بالائی خیبر پختو نخوا اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برف باری ریکارڈ کی گئی۔

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا۔ تاہم چترال میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ آج ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت کے مطابق لہہ منفی 06، قلات منفی 03، سکردو منفی 02 اور گوپس میں صفر ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
 

Advertisement