اسلام آباد: (دنیا نیوز) حکومت نے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کی ایک اور شرط پوری کر دی۔ بینک اکاؤنٹ کھولنے سے پہلے اکاؤنٹ ہولڈر کو اپنی سماجی اور مالی حیثیت، آمدن کے ذرائع سے متعلق تمام تفصیلات جمع کروانا ہوں گی۔
تفصیل کے مطابق فنانشل ایکشن ٹاسک فورس اہداف کے حصول، منی لانڈرنگ اور ٹیررازم فنانسنگ کے خدشات ختم کرنے کیلئے حکومت نے اہم فیصلہ کرتے ہوئے بینکوں کے لیے اکاؤنٹ ہولڈرز کی سماجی اور مالی حیثیت اور آمدن کے ذرائع کی چھان بین لازمی قرار دیدی ہے۔
اس سلسلے میں حکومت نے وزارت کے سیکریٹری، پبلک سیکٹر اداروں اور محکموں کے سربراہان کے دستخط کے بغیر چیکس کے ذریعے بینک سے رقوم نکالنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔
تمام ادائیگیاں اب چیک کی صورت میں ہوں گی۔ جنوری 2021ء سے وزارتوں اور محکموں کے لیے بینکوں سے رقوم نقدی کی صورت میں جاری نہیں ہوں گی۔