سموگ کے تدارک کا کیس: ڈی سی لاہور کو اقدامات کی رپورٹ جمع کرانے کا حکم

Published On 06 November,2020 10:29 am

لاہور: (دنیا نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے سموگ کے تدارک کے کیس میں ڈی سی لاہور کو اقدامات کی رپورٹ جمع کرانے کا حکم دے دیا۔ جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دیئے کہ فیکٹریوں کے خلاف کارروائی سے بہتری آئے گی، ایک سال گزر گیا، عدالتی احکامات پر عمل نہیں ہوا۔

سموگ کے تدارک کے لیے کیس کی سماعت ہوئی۔ لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر ڈپٹی کمشنر عدالت میں پیش ہوئے اور بتایا کہ سموگ کے خاتمے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔

جسٹس شاہد کریم نے ڈی سی لاہور پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا سموگ سے شہریوں کی زندگیوں کو نقصان پہنچ رہا ہے، سموگ کے خاتمے کے لیے بلا تفریق کارروائی کریں۔
 

Advertisement