اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اقبال کے افکار مسلسل متاثر کن اور رہنمائی فراہم کر رہے ہیں، وہ ایک عظیم صوفی شاعر تھے۔
شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کا آج 143 واں یوم پیدائش منایا جارہا ہے، اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے اپنے پیغام میں کہا کہ اقبال کے افکار مسلسل متاثر کن اور رہنمائی فراہم کر رہے ہیں۔
افکارِ اقبال متاثر کرنے کے ساتھ ساتھ پیہم رہنمائی کررہے ہیں۔
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) November 9, 2020
"وہ (اقبال رحمتہ اللہ علیہ) مادیت کےخمیر سےاٹھنے والےخالص روح کےحامل عظیم صوفی ہیں جوبیک وقت سائنس، تکنیکی ترقی، اور ہمارے عہد میں انسانی منطق کی پیش قدمی کو تعظیم وتوقیر کی نگاہ سے دیکھتےہیں۔"https://t.co/QGx0Gyvrp3
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر اظہار خیال کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ اقبال عصرحاضر کی سائنسی، تکنیکی ترقی اور انسانی عقل کا احترام کرتے تھے، وہ ایک عظیم صوفی شاعر تھے۔