سوات اور گردوانواح میں زلزلے کے جھٹکے، لوگوں میں خوف وہراس

Published On 18 November,2020 04:35 pm

مینگورہ: (دنیا نیوز) خیبر پختونخوا کے علاقے سوات اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔ زمین ہلنے سے لوگوں میں خوف وہراس پیدا ہو گیا اور وہ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے گھروں سے نکل آئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 4.7 ریکارڈ کی گئی، اس کی گہرائی 120 کلومیٹر اور مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔

خیال رہے کہ 14 نومبر کو کوئٹہ سمیت بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے تھے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 5.5 ریکارڈ کی گئی، اس کی گہرائی زمین کے اندر 10 کلومیٹر اور مرکز کوئٹہ سے 58 کلومیٹر دور کوہ مہردار اور ہرنائی قریب تھا۔ زلزلے کے جھٹکے کوئٹہ کے علاوہ مستونگ، پشین، دکی ہرنائی، قلعہ سیف اللہ اور قلعہ عبداللہ میں بھی محسوس کئے گئے تھے۔

اس سے قبل 11 نومبر کو سوات، ملاکنڈ اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.2 اور گہرائی 160 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی تھی۔ زلزلے کا مرکز کوہ ہندو کش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔

رواں ماہ دو نومبر کو کراچی میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔ ریکٹر سکیل پر کراچی میں آنے والے زلزلے کی شدت 4 اعشاریہ 5 ریکارڈ کی گئی تھی۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز گڈانی سے 60 کلومیٹر شمال جنوب میں 10 کلومیٹر گہرائی میں تھا۔
 

Advertisement