پاکستان اور روس کی مشترکہ فوجی مشقیں ‘’دروزبہ پانچ’’ اختتام پذیر

Published On 19 November,2020 08:54 pm

راولپنڈی: (دنیا نیوز) پاکستان اور روس کی مشترکہ فوجی مشقیں ‘’دروزبہ پانچ’' اختتام پذیر ہو گئی ہیں۔ دو ہفتے جاری رہنے والی مشقوں میں انسداد دہشت گردی آپریشنز کے حوالے سے تجربات سے استفادہ کیا گیا۔

دو ہفتے جاری رہنے والی مشقیں تربیلا اور قومی انسداد دہشت گردی سینٹر پبی میں منعقد ہوئیں۔ مشقوں میں شریک فوجی دستوں نے بہترین پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور دہشتگردی کے خلاف آپریشنز کے تجربات کا عملی مظاہرہ کیا۔

اختتامی تقریب میں پاکستان میں روس کے سفیر ڈنیلاگینج اور آئی جی ٹی ای لیفٹیننٹ جنرل شیر افگن شریک ہوئے جبکہ دونوں مسلح افواج کے اعلیٰ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

 

Advertisement