ای سی سی کی پنجاب کو 3 لاکھ 40 ہزار ٹن گندم درآمد کرنے کی اجازت

Published On 20 November,2020 12:45 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) ای سی سی نے پنجاب کو 3 لاکھ 40 ہزار ٹن گندم درآمد کرنے کی اجازت دے دی۔

مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت ای سی سی کا اجلاس ہوا جس میں پاکستان سٹیل ملز ملازمین کے بقایا جات کیلئے ضمنی گرانٹ کی منظوری دی گئی۔ وزارت تعلیم کیلئے 50 کروڑ روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ کی بھی منظوری دیدی۔ کورونا ویکسین کی ایڈوانس خریداری کیلئے 15 کروڑ ڈالر کی بھی منظوری دی گئی۔ پہلے مرحلے میں ایک کروڑ افراد کیلئے ویکسین خریدی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق ای سی سی نے این آئی ٹی بی کیلئے 68 کروڑ 33 لاکھ روپے کے بجٹ کی منظوری دے دی۔ جی 20 ممالک سے قرضوں پر سود کی ادائیگی کی معطلی کی 6 ماہ کیلئے توسیع کی منظوری دی گئی۔ ای سی سی منظوری کے بعد وفاقی کابینہ سے بھی منظوری لی جائیگی۔
 

Advertisement