راولپنڈی: (دنیا نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے پاکستان میں مصر کے سفیر طارق محمد داہروگ نے ملاقات کی ہے جس میں باہمی دلچسپی، دفاع اور سلامتی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بات چیت کی گئی۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے پاکستان میں مصری سفیر طارق محمد نے ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی گئی، پاکستان اور مصر کے درمیان دفاع، علاقائی سلامتی کی صورتحال اور تعاون بڑھانے سے متعلق امور بھی زیر بحث آئے۔
#Egypt Amb 2 Pak met COAS. Regional security, cooperation in all fields of def & security discussed. “Pak & Egypt enjoy brotherly relations & emphasized need 4 enhancing bilateral coop in all spheres” #COAS. Visiting dignitary aprc Pak’s efforts 4 regional peace & stability. pic.twitter.com/2iZ8uUMBMy
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) November 20, 2020
اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان اور مصر کے درمیان برادرانہ تعلقات ہیں، دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعاون مزید بڑھنا چاہیے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق مصر کے سفیر نے خطے میں امن و استحکام کیلئے پاک فوج کی کوششوں کو سراہا۔