اسلام آباد: (دنیا نیوز) شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ جنسی زیادتی کے واقعات کی روک تھام کیلئے مسودہ قانون کو حتمی شکل دے دی۔
وزیراعظم کے مشیر برائے احتساب و داخلہ بیرسٹر شہزاد اکبر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا اینٹی ریپ بل کا مقصد متاثرین کا تحفظ اور ملزمان کا ریکارڈ رکھنا ہے، عدالتوں کی تشکیل کے ذریعے مقدمات کی تیز رفتار اور موثر پراسیکوشن بل میں شامل ہے۔
Govt has finalised Anti Rape investigations & Trial Bill aiming for expeditious investigations n trial through special courts, creating sex offenders register n protection of rape victims on instructions of PM @ImranKhanPTI https://t.co/CvCe6AzSSf
— Mirza Shahzad Akbar (@ShazadAkbar) November 24, 2020
خیال رہے کچھ روز قبل وزیراعظم نے وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم اور وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری کو ہدایت کی کہ بچوں اور خواتین کے ساتھ زیادتی کے مجرموں کے خلاف ایسا قانون لائیں کہ مثاثرین بلا خوف و خطر اپنی شکایات درج کرا سکیں، قانون میں متاثرہ خواتین و بچوں کی پرائیویسی کے تحفط کا بھی خاص خیال رکھا جائے، زیادتی کے واقعات کی روک تھام کو ہر صورت یقینی بنا کر معاشرے کو محفوظ بنانا ہوگا۔
عمران خان نے معاملے پر قانون سازی کیلئے مزید وقت دینے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ فاسٹ ٹریک مقدمات کے ذریعے انصاف کی فوری فراہمی یقینی بنائی جائے، زیادتی کے شکار بچوں کی شناخت چھپانے سمیت مستقبل محفوظ بنانے کا واضح پلان لائیں، زیادتی کے مجرموں کو سخت سزائیں دینے سے متعلق آرڈیننس کابینہ کے آئندہ اجلاس میں پیش ہونے کیے جانے کا امکان ہے۔