نیو کراچی میں 2 منزلہ رہائشی عمارت میں گیس لیکج دھماکا، بچہ جاں بحق، 6 زخمی

Published On 03 December,2020 09:43 am

کراچی: (دنیا نیوز) نیو کراچی میں گھر کے اندر گیس لیکیج کے باعث دھماکے میں دو منزلہ عمارت گر گئی، واقعے میں 10 سالہ بچہ جاں بحق اور 6 افراد زخمی ہوگئے۔

نیو کراچی میں گیس لیکیج کے باعث دھماکے سے عمارت گرگئی۔ اگلا حصہ مکمل طور پر تباہ ہو گیا۔ واقعہ نیو کراچی میں دعا چوک امام بارگاہ کے قریب پیش آیا، 2 منزلہ عمارت کی پولیس نے ابتدائی رپورٹ تیار کرلی۔

پولیس کے مطابق عمارت میں دھماکہ سلنڈر کا نہیں، علاقے میں گیس کی لوڈشیڈنگ رہتی ہے، گیس بند ہونے کے دوران وال کھلا چھوڑا گیا، گیس بحالی کے بعد وال سے گیس خارج ہوکر گھر میں جمع ہوتی رہی، گھر کے سرپرست نے سگریٹ جلانے کی جیسے ہی کوشش کی تو دھماکا ہوگیا۔

پولیس کے مطابق واقعے میں 10 سالہ بچہ اور 6 افراد زخمی ہوئے، دھماکے کے بعد گھر میں آگ بھی لگی، جسے فائر بریگیڈ نے بجھا دیا، واقعے کے بعد امدادی کام جاری ہے، عمارت کا کا ملبہ اٹھایا جا رہا ہے۔
 

Advertisement