فیصل آباد: (دنیا نیوز) رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی استعفوں کے معاملے پر پوری طرح قائم ہے۔ عوامی پریشر میں میرا نہیں خیال کوئی بھی پارٹی اب پیچھے ہٹے گی۔
فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جلسہ روکنا نہیں تو پھر ٹینٹ اور لائٹنگ والوں کو کیوں پکڑا جا رہا ہے۔ یہ جلسہ روکنے کے لیے پورا زور لگا رہے ہیں۔
رانا ثناء اللہ نے کہا کہ ڈھائی سال میں ہر چیز کا بیڑہ غرق ہو گیا ہے۔ حکومت نہیں چل رہی، اسے گھر جانا ہوگا۔ جلسے اور عوامی پریشر سے حکومت جائے گی۔
وبائی صورتحال پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کورونا مرضی سے آیا اور مرضی سے اوپر گیا، کورونا کے حوالے سے حکومت کی کوئی پالیسی نہیں ہے۔ کسی بھی جگہ کورونا ایس او پیز پر عمل نہیں ہو رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ مداخلت کے بغیر الیکشن کمیشن شفاف الیکشن کروا سکتا ہے۔ 31 دسمبر تک انشاء اللہ سب استعفی دیں گے۔