اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان اور افغان صدر اشرف غنی کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔۔دونوں رہنماوں نے پاک افغان تعلقات کی مضبوطی اور افغان امن عمل پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیر اعظم عمران خان نے افغانستان میں تنازعہ کے سیاسی حل کے لیے پاکستان کی مستقل حمایت کا اعادہ کیا۔
وزیر اعظم آفس کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم نے دوحہ میں ہونے والے انٹرا افغان مذاکرات کا خیر مقدم کیا اور کہا پاکستان کی تمام افغان اسٹیک ہولڈرز تک رسائی امن عمل کے لیے ہماری کاوشوں کا ایک حصہ ہے،پاکستان نے جامع، وسیع البنیاد اور سیاسی تصفیے کی طرف پیشرفت کو یقینی بنانے کی کوشش کی،طالبان پولیٹیکل کمیشن کا حالیہ دورہ پاکستان بھی اسی تناظر میں ہے۔وزیر اعظم نے تمام افغان فریقین تشدد میں کمی کے اقدامات ک مطالبے کو دہرایا، اعلامیہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نےامن عمل کی حمایت اور دوطرفہ تعاون بڑھانے کے لئے اپنی کوششیں جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔
Prime Minister @ImranKhanPTI held a telephonic conversation with Afghanistan President @ashrafghani to discuss progress regarding the on-going Afghan peace process and strengthening of Pakistan-Afghanistan relations. pic.twitter.com/dgzsHoBqlj
— Prime Minister s Office, Pakistan (@PakPMO) December 16, 2020