شیخ رشید کی پی ڈی ایم کے سینیٹ الیکشن میں حصہ لینے کی پیش گوئی

Published On 18 December,2020 12:49 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) شیخ رشید نے پی ڈی ایم کے سینیٹ الیکشن میں حصہ لینے کی پیش گوئی کر دی۔ انہوں نے کہا کہ 12 فروری سے 12 مارچ تک الیکشن کمیشن سینیٹ الیکشن کا اعلان کرسکتا ہے، مارچ کیلئے آنا تو موسم اچھا ہے، ابھی آجائیں۔

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان بدعنوان اور منی لانڈرنگ کرنیوالے عناصر کیخلاف ایسا قانون لائیں گے کہ ان کی چیخیں نکل جائیں گے، عمران خان کہیں نہیں جائیں گے، سب سے سینئر سیاسی ورکر ہوں، اپوزیشن نے اسمبلیوں سے استعفی دیئے تو ان کی سیٹوں پر ہی الیکشن کرا دیں گے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا جب تک وزیر ہوں کسی کنٹریکٹ ملازم کو نہیں نکالوں گا، ہمیں تنخواہوں سے نہیں، کام سے غرض ہے، 16 ہزار میں سے 3 ہزار افراد کنٹریکٹ پر بھرتی ہیں، نادرا لوگوں کے مسائل کے حل پر توجہ دے، نادرا کا ترجمان ذرا ڈھیلا ہے، اسے تیز کروں گا، 7 لاکھ سے زائد افغانی رجسٹرڈ ہیں۔
 

Advertisement