وفاقی حکومت نے جعلی اور گھوسٹ پنشنرز کے خاتمے کا فیصلہ کرلیا

Published On 13 January,2021 06:22 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی حکومت نے جعلی اور گھوسٹ پنشنرز کے خاتمے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ اب صرف تصدیق شدہ پنشنرز کو ہی پنشن ملے گی۔ سال میں دوبار بائیو میٹرک یا لائف لائن سرٹیفیکیٹ لازمی جمع کرانا ہوگا۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری سرکلر کے مطابق اب صرف بائیو میٹرک تصدیق والے اکاؤنٹس ہولڈرز کو ہی پنشن ملے گی۔ جوائنٹ اکاؤنٹس میں پنشن کی سہولت بھی ختم کر دی گئی ہے۔

دستاویز کے مطابق معذوری کی وجہ بائیو میٹرک نہ کرانے والے پنشنر لائف لائن سرٹیفیکیٹ دیں گے۔

تمام پینشنرز کے لیے ہر سال مارچ اور اکتوبر میں بائیو میٹرک یا لائف لائن سرٹیفیکیٹ لازمی جمع کرانا ہوگا۔ مسلسل 6 ماہ تک پنشن نہ نکلوانے پر اکاؤنٹ غیر فعال کر دیا جائے گا۔
 

Advertisement