اسلام آباد: (دنیا نیوز) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے غیر قانونی مقبوضہ جموں و کشمیرمیں کالے قوانین نافذ کرنے پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور ان کی حکومت پر سخت تنقید کی ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے بیان میں صدر مملکت نے لکھا کہ بھارتی وزیراعظم مودی نے غیر قانونی مقبوضہ جموں وکشمیرمیں کالے قوانین نافذ کرنے پر کہا کہ سرمایہ کاری بڑھے گی، سرمایہ تو نہ آیا مگر 5 لاکھ فوج ضرور آگئی۔
اپنے ایک ٹویٹ میں صدر مملکت نے امریکی اخبار کی بھارتی غیر قانونی مقبوضہ جموں وکشمیر کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے بارے میں ایک رپورٹ بھی شیئر کی۔
وزیر اعظم مودی نے بھارتی مقبوضہ جموں و کشمیرمیں کالے قوانین نافذ کرنے پر کہا کہ سرمایہ کاری بڑھے گی۔ سرمایہ تو نہ آیا مگر 5 لاکھ فوج ضرور آگئی۔ انٹرنیٹ، ٹی وی، فون بند اور ویڈیوز کو باہر جانے سے روکنے کے لئے انٹرنیٹ کی رفتارسست کردی۔ اعتراز کرنے والوں کودہشت گرد قرار دیا جاتا ہے۔ https://t.co/xCueEdLP84
— Dr. Arif Alvi (@ArifAlvi) January 13, 2021
انہوں نے لکھا کہ بھارت نے مقبوضہ خطے میں انٹرنیٹ، ٹی وی، فون بند کر دیئےاور ویڈیوز کو باہر جانے سے روکنے کے لئے انٹرنیٹ کی رفتارسست کردی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس بارے میں اعتراض کرنے والوں کودہشت گرد قرار دیا جاتا ہے۔