وزیراعظم کے ترجمان ندیم افضل چن نے استعفیٰ دے دیا

وزیراعظم کے ترجمان ندیم افضل چن نے استعفیٰ دے دیا

ذہن میں رہے کہ گزشتہ دنوں ندیم افضل چن کی جانب سے ایک ٹویٹ میں کہا گیا تھا کہ یہ میرے کمزور ایمان کی نشانی ہے کہ میں نے صرف مظلومین کے ساتھ ہمدردی کی سیاست نہیں کی۔

ان کا کہنا تھا کہ آج کل مقبول بیانیہ صرف سیاستدانوں کو گالیاں دینا ہے جو میں نہ پہلے دیتا تھا ناں اب دوں گا۔

اس ٹویٹ کے ردعمل میں معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے بھی اپنی ٹویٹ میں کہا تھا کہ جب آپ کا لیڈر مشکل فیصلہ کرتا ہے تو وہ فیصلہ کرنا بھی مشکل ہوتا ہے اور اس کا دفاع بھی، میرے لئے آسان ہے چپ رہنا، میڈیا سے غائب ہو جانا، عوام میں مقبول بیانیے کیطرف کا بیان دینا۔ میں سوچ سمجھ کر اپنے لیڈر کا دفاع کر رہا ہوں، بھلے مجھ پر جتنی بھی تنقید ہو۔