بیرون ملک اثاثوں کو واپس لانے کا کوئی قانون نہیں ہے، شبر زیدی

Published On 14 January,2021 10:52 pm

کراچی: (دنیا نیوز) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے سابق چیئرمین شبر زیدی نے کہا ہے کہ بیرون ملک اثاثوں کو واپس لانے کا کوئی قانون نہیں ہے۔ سوال یہ ہے کہ 120 بلین ڈالر بیرون ملک کیسے چلے گئے؟

یہ اہم باتیں انہوں نے دنیا نیوز کے پروگرام ‘’دنیا کامران خان کیساتھ’’ میں گفتگو کرتے ہوئے کہیں۔ 

ان کا کہنا تھا کہ سابق صدر پرویز مشرف سیاسی پریشر آ کر فارن کرنسی اکاؤنٹ پروٹیکشن قانون لائے، یہ قانون کسی کتاب میں نہیں ہے۔ پیسہ لائیں یا لے کر جائیں، پہلے سٹیٹ بینک نہیں پوچھ رہا تھا۔

شبر زیدی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں آج تک حوالہ کے بارے فیصلہ ہی نہیں ہو سکا، بھارت نے حوالہ کو ختم کیا۔ پاکستان نے تو ٹی ٹیز کی اجازت دی تھی۔ عدالت عالیہ کے کچھ فیصلے ہمیں بہت پیچھے لے گئے۔ جب سپریم کورٹ سٹیمپ لگا دے تو پھر میں کیا کر سکتا ہوں؟

 

Advertisement