پی ٹی آئی حکومت ایڈہاک بنیادوں پر ملک چلا رہی ہے، سینیٹر سراج الحق

Published On 18 January,2021 08:31 pm

لاہور: (دنیا نیوز) امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت ایڈہاک بنیادوں پر ملک کو چلا رہی ہے۔ ہسپتالوں میں ٹھیکیداری نظام مسلط کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کے تبدیلی کے نعرے کھوکھلے ثابت ہوئے، قوم کا وقت ضائع کیا گیا۔ الیکشن سے قبل وزیراعظم یہ دعوے کرتے تھے کہ ان کے پاس دو سو معاشی ماہرین کی ٹیم موجود ہے۔ ڈھائی برسوں کے بعد بھی وہ ٹیم نہیں نظر نہیں آئی۔

سراج الحق نے کہا کہ آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے اشاروں پر ملک کو چلایا جا رہا ہے، مشیر باہر سے درآمد ہو رہے ہیں۔ قوم کی قسمت کے فیصلے بند کمروں میں ہو رہے ہیں۔

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے ملکی تاریخ میں سب سے زیادہ قرضے لیے گئے۔ پی ٹی آئی نے ہیلتھ سیکٹر کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا۔ حکمران طبقہ اپنے علاج کے لیے باہر چلا جاتا ہے، غریب در در کے دھکے کھا رہا ہے۔
 

Advertisement