سندھ میں نویں اور دسویں کے امتحانات کا آغاز یکم جولائی سے ہوگا: سعید غنی

سندھ میں نویں اور دسویں کے امتحانات کا آغاز یکم جولائی سے ہوگا: سعید غنی

وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کی زیر صدارت اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں فیصلہ کیا گیا کہ صوبے میں تمام سکول یکم فروری سے کھل جائیں گے، نویں، دسویں جماعت کے امتحانات یکم جولائی سے شروع ہوں گے، گیارہویں اور بارہویں جماعت کے امتحانات کا آغاز 28 جولائی سے ہوگا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ یکم فروری سے سکول ایس او پیز کے ساتھ کھلیں گے، تمام بورڈز امتحانات کے نتائج 90 روز میں تیار کریں گے، امتحانات کے دوران کورونا ایس اوپیز کا خیال رکھا جائے گا، ایس او پیز پر عملدرآمد کیلئے ضلعی انتظامیہ سے مدد لی جاسکتی ہے، رواں سال موسم گرما کی تعطیلات صرف جولائی میں ہوں گی۔