اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ آسٹرازینکا ویکسین عوام کومفت فراہم کی جائے گی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں انہوں نے لکھا کہ سائنوفام کی 5لاکھ خوراکیں پہلےکوارٹرمیں دستیاب ہوں گی۔ آسٹرازینکا کی 70لاکھ خوراکیں بھی پہلےکوارٹرمیں میسرہوں گی۔
انہوں نے کہا کہ آسٹرازینکاویکسین عوام کومفت فراہم کی جائےگی۔ پاکستان میں ویکسین لگانےکاعمل آئندہ ہفتےشروع ہوجائےگا۔ ویکسین کاآغازہیلتھ کیئرورکرزسےکیاجائےگا۔
Happy to share that in addition to the 500,000 doses of Sinopharm, almost 7 million does of AstraZeneca to be made available in Q1 and given to the public free of cost! Pakistan’s vaccine drive starts next week, beginning with frontline healthcare workers. pic.twitter.com/6nJACx9aL7
— Faisal Sultan (@fslsltn) January 30, 2021
اس سے قبل وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اور سربراہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر( این سی او سی) نے خوشخبری سناتے ہوئے کہا ہے کہ کوویکس کی جانب سے ایک کروڑ 70 لاکھ ویکسین ڈوز فراہم کرنے کا خط موصول ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کوویکس کا ایک کروڑ 70 لاکھ کورونا ویکسین ڈوز فراہم کرنیکا خط موصول ہوا ہے:اسد عمر
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے قوم کو بڑی خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ کوویکس کی جانب سے ایک کروڑ 70 لاکھ ویکسین ڈوز فراہم کرنے کا خط موصول ہوا ہے۔
Good news on covid vaccine front. Recieved letter from Covax of indicative supply of up to 17 million doses of AstraZeneca in 1st half 2021. About 6 million will be recieved by March with delivery starting in Feb. We signed with Covax nearly 8 months back to ensure availability
— Asad Umar (@Asad_Umar) January 30, 2021
انہوں نے کہا کہ کورونا ویکسین فروری سے ملنا شروع ہونگی، 60 لاکھ ویکسین مارچ تک مل جائے گی۔ تمام 17 ملین ڈوزز 2021 کی پہلی ششماہی میں موصول ہو جائیں گی۔ کوویکس سے ویکسین کی دستیابی یقینی بنانے کا معاہدہ آٹھ ماہ پہلے کیا۔
یاد رہے کہ چین سے 5 لاکھ ویکسین پاکستان لانے کے لیے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں، کورونا ویکسین لانے کا پلان تبدیل کر لیا گیا ہے، ویکسین پاکستان لانے کیلئے پی آئی اے کی جگہ ائیر فورس کی خدمات حاصل کر لی گئیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کورونا ویکسین یکم فروری بروز پیر کو پاکستان پہنچنے کا امکان ہے، پہلی کھیپ میں کورونا ویکسین کی 5 لاکھ خوراکیں آئیں گی، پاک فضائیہ کا خصوصی طیارہ کورونا ویکسین پاکستان لائے گا، پاک فضائیہ کا آئی ایل 78 طیارہ ویکسین لانے کیلئے چین جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: کورونا ویکسین لانے کیلئے پی آئی اے کے بجائے پاک فضائیہ کا طیارہ کل چین جائیگا
ذرائع کے مطابق پاک فضائیہ کا خصوصی طیارہ 31 فروری کو چین روانہ ہو گا، خصوصی طیارہ بیجنگ سے کورونا ویکسین اسلام آباد لائے گا، چین کیلئے پاک فضائی کا طیارہ نور خان ایئربیس سے روانہ ہو گا، چین سے کورونا ویکسین خصوصی کنٹینر میں پاکستان لائی جائے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کنٹینر، کولڈ باکسز، ڈرائی آئس ای پی آئی، این ڈی ایم اے فراہم کرے گی، کورونا ویکسین ای پی آئی کے مرکزی کولڈ سٹور میں زخیرہ ہو گی، ای پی آئی سے کورونا ویکسین صوبوں کو روانہ کی جائے گی۔