پاکستانیوں کیلئے بڑی خبر، کورونا ویکسین لگانے کے عمل کا آغاز آج سے ہوگا

Published On 02 February,2021 12:01 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسد عمر نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی موجودگی میں آج کورونا ویکسین کی مہم کا آغاز ہوگا، کل تمام صوبائی دارالحکومتوں میں کورونا ویکسی نیشن مہم شروع ہوگی، سب سے پہلے ویکسین فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کو لگائی جائے گی۔

دوسری جناب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق پہلے مرحلے میں ہیلتھ ورکرز کو ویکسین لگائی جائے گی۔ دوسرے مرحلے میں 60 سال کے زائد عمر کے لوگوں کو ویکسین لگائی جائے گی، ہر شہری کو ویکسین مفت لگائی جائے گی۔ کورونا ویکسین لگانے کے لیے رجسٹریشن کے عمل کو آسان بنا دیا گیا، ایک ٹیکسٹ میسیج کے ذریعہ ویکسین لگوانے کی درخواست کی جاسکے گی۔

این سی او سی کے مطابق ڈرگٹ ایکٹ میں تبدیلی کے بعد نجی شعبہ کو بھی کورونا ویکسین منگوانے اور لگانے کے عمل کی اجازت دی جائے گی، این سی او سی نجی شعبہ کو مانیٹر اور سپروائز کرے گا۔
 

Advertisement