کراچی کے بعد لاہور میں بھی سرکاری گاڑی میں کتے کی سیر، ویڈیو وائرل

Published On 03 February,2021 06:00 pm

لاہور: (دنیا نیوز) کراچی کے بعد صوبائی دارالحکومت لاہور میں بھی سرکاری نمبر کی گاڑی میں پالتو کتا پروٹوکول کیساتھ سیر کرتا رہا۔ کتے کے سیر سپاٹے کرنے کی ویڈیو سوشل میڈٰیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں گورنر ہاؤس سندھ کی گاڑی میں بھی کتے کے سیر کرنے کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب شدید تنقید کی گئی تھی۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے اس واقعے کے بعد ایک ویڈیو بیان جاری کیا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ جس گاڑی میں کتا نظر آ رہا ہے اس میں میری فیملی سوار تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ جس شخص نے ویڈیو بنائی وہ ایک کرپٹ حکومت کا حصہ ہے، پولیس موبائل پروٹوکول نہیں بلکہ فیملی کی حفاظت کے لیے تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ ویڈیو بنا کر غیر سنجیدہ حرکت کی گئی، ہم تبدیلی کے لیے آئے ہیں اور تبدیلی لائیں گے۔

 

Advertisement