'کشمیری اپنے ساتھ ہونیوالے مظالم کبھی نہیں بھول سکتے، بھارت آگ سے کھیل رہا ہے'

Published On 05 February,2021 12:38 pm

مظفرآباد: (دنیا نیوز) صدر پاکستان عارف علوی نے کہا ہے کہ کشمیری اپنے ساتھ ہونیوالے مظالم کبھی نہیں بھول سکتے ، مقبوضہ وادی میں آبادی کا تناسب بدلنے کے بھارتی اقدامات خطرناک ہیں، بھارت آگ سے کھیل رہا ہے۔

آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی سے خطاب میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کےعوام مسلسل قربانیاں دےرہےہیں، بھارت جس طرف جارہاہےوہ تباہی کا راستہ ہے۔ پاکستان نےکشمیریوں کیساتھ بھارت میں بسنےوالے مسلمانوں کیلئےبھی آوازاٹھائی ہے۔ بھارت مقبوضہ کشمیرمیں انٹرنیٹ سمیت پابندیوں سےظلم وستم کوچھپانہیں سکتا۔ بھارت کی تقسیم کےوقت کشمیرکےمعاملےپرڈوگرا راج نےسازش کی، ریڈکلف ایوارڈپاکستان کےخلاف تھا، اگرسیزفائرنہ ہوتاتو ہم لوگ چندروزمیں کشمیر آزاد کرا لیتے۔

انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر پرپاکستانی قیادت نے ہمیشہ یکجہتی کا مظاہرہ کیا، آزادی کی جدوجہد کرنیوالوں کوخراج تحسین پیش کرتےہیں۔ 2018کی اقوام متحدہ رپورٹ میں مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی مظالم کواجاگرکیاگیا، اقوام عالم مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی مظالم سےبخوبی آگاہ ہیں۔
 

Advertisement