لاہور چڑیا گھر میں سفید شیرنی کے دو بچوں کی ہلاکت، کورونا وائرس کا شبہ

لاہور چڑیا گھر میں سفید شیرنی کے دو بچوں کی ہلاکت، کورونا وائرس کا شبہ

پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق سفید شیرنی کے بچوں کی آنتوں میں سوزش تھی۔ ان کے پھیپھڑوں میں انفیکشن سے بایاں پھیپڑا سکڑ چکا تھا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دونوں سفید ٹائیگرز کے دائیں پھیپھڑے میں پانی بھر چکا تھا جبکہ ان کے دل میں ہیمبرج کے باعث خون کے دھبے پائے گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شیر کے بچوں کو سانس لینے میں بھی دشواری کا سامنا تھا۔

دوسری جانب چڑیا گھر انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جانوروں کی دیکھ بھال کرنے والے 6 ملازمین میں بھی کورونا وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے۔