زلزلے کے شدید جھٹکے، وزیراعلیٰ پنجاب کی اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت

Published On 12 February,2021 10:32 pm

لاہور: (دنیا نیوز) ملک بھر میں آنے والے شدید زلزلے کے پیش نظر وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے امدادی سرگرمیوں سے متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کر دی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ ریسکیو 1122، انتظامیہ اور پرویشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) ہمہ وقت صورتحال پر نظر رکھیں۔

وزیراعلیٰ نے ہدایت کی ہے کہ صورتحال کو 24 گھنٹے مانیٹر کیا جائے۔ زلزلے کے علاقوں سے رپورٹس لے کر میرے آفس بھجوائی جائیں۔

سردار عثمان بزدار نے متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کی ہیں کہ خدانخواستہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کے پیش نظر فوری طور پر امدادی سرگرمیاں شروع کی جائیں۔
 

Advertisement