آنیوالی نسلوں کی بہتری کیلئے ضروری ہے طرز زندگی کو بدلا جائے: وزیراعظم

Published On 17 February,2021 11:43 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم نے کہا ہے کہ پاکستان ہمارے لئے اللہ تعالیٰ کا تحفہ ہے، بد قسمتی سے اس کی قدر نہ کرسکے، آنے والی نسلوں کی بہتری کیلئے ضروری ہے کہ طرز زندگی کو بدلا جائے۔

 وزیراعظم عمران خان نے موسم بہار کی شجرکاری مہم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو ہرا بھرا کرنے کیلئے نوجوانوں کے تعاون کی ضرورت ہے، خیبرپختونخوا میں ایک ارب درخت لگائے، اب ہمارا ہدف ہے 10 ارب درخت لگائے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ لاہور اور پشاور کو گارڈن سٹی کہا جاتا تھا آج صورتحال مختلف ہے، درخت کاٹنے کے باعث آج لاہور میں آلودگی ہے، زمین اور سوچ میں تبدیلی لا رہے ہیں، لاہور میں 50 مقامات کی نشاندہی کی جہاں میواکی ٹیکنالوجی سے پودے لگا رہے ہیں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ شجرکاری آنیوالی نسلوں کیلئے بہت ضروری ہے، ڈبلیو ڈبلیو ایف جیسے اداروں نے خیبرپختونخوا میں لگائے گئے ایک ارب درختوں کا آڈٹ کیا، بین الاقوامی ایجنسیز نے خیبرپختونخوا میں ایک ارب درخت لگانے کو سراہا۔

 

Advertisement