کولمبو: (ویب ڈیسک) سری لنکا کے وزیراعظم مہندا راجا پاکسے نے کہا ہے کہ آئندہ ہفتے پاکستان کے وزیراعظم عمران خان اور ان کے وفد کا استقبال کرنے کیلئے تیار ہیں۔
سری لنکا کے وزیراعظم مہندا راجا پاکسے نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں لکھا کہ آئندہ ہفتے وزیراعظم عمران خان اور ان کے وفد کا استقبال کرنے کیلئے تیار ہیں، اس دورے سے دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعلقات کو مزید تقویت ملے گی۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے دورےسے دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ منصوبوں کی راہ ہموار ہوگی ، جو دونوں ممالک کے عوام کو فائدہ پہنچائے گی۔
Look forward to welcoming the Prime Minister of #Pakistan @ImranKhanPTI and his delegation in #SriLanka next week. This visit will further reinforce our bilateral relationship and pave way for joint ventures that mutually benefit both our nations. https://t.co/2nm8IVaU9i
— Mahinda Rajapaksa (@PresRajapaksa) February 20, 2021
خیال رہے وزیراعظم عمران خان23 اور چوبیس فروری کو سری لنکا کا سرکاری دورہ کریں گے، عمران خان سری لنکاکے وزیراعظم مہندا راجاکی دعوت پردورہ کرکریں گے ، اقتدار سنبھالنے کے بعد وزیراعظم عمران خان کا یہ سری لنکا کا پہلا دورہ ہوگا۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم دورے کے دوران سری لنکن صدر،وزیراعظم مہینداراجاسےملاقاتوں کے ساتھ ساتھ دونوں ممالک کے مابین وفودسطح مذاکرات کی قیادت کرینگے۔
مذاکرات میں دوطرفہ تجارت،صحت،تعلیم،زراعت بات چیت کی جائے گی اور دو طرفہ امور کے علاوہ اہم علاقائی،بین الاقوامی امورپرتبادلہ خیال کیاجائے گا جبکہ دونوں ممالک میں پارلیمانی تبادلے کو فروغ دینےکیلئے بات چیت کی جائے گی۔
پاک سری لنکاپارلیمانی دوستی ایسوسی ایشن کی تشکیل نوکااعلان کیاجائے گا اور دوطرفہ تعاون بڑھانےکیلئےمتعددمعاہدوں پردستخط کئے جائیں گے جبکہ وزیراعظم مشترکہ تجارت اورسرمایہ کاری کانفرنس میں بھی حصہ لیں گے ، کانفرنس کامقصد دونوں ممالک میں تجارت،سرمایہ کاری کوفروغ دیناہے۔