سندھ ہائیکورٹ: پی ٹی آئی کے سیف اللہ ابڑو سینیٹ الیکشن کیلئے اہل قرار

Published On 25 February,2021 02:26 pm

کراچی: (دنیا نیوز) سندھ ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کے سیف اللہ ابڑو کو سینیٹ الیکشن کیلئے اہل قرار دے دیا۔ متحدہ کے روف صدیقی کی اپیل مسترد کر دی گئی۔

پی ٹی آئی کے سیف اللہ ابڑو سینیٹ الیکشن کیلئے اہل قرار، سندھ ہائیکورٹ نے فیصلہ سناتے ہوئے الیکشن ٹریبونل کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔ الیکشن کمیشن نے کاغذات نامزدگی منظور کئے تھے تاہم الیکشن ٹریبونل نے مسترد کر دیئے تھے۔

سندھ ہائیکورٹ نے ایم کیو ایم کی جانب سے سینیٹ امیدوار روف صدیقی کی اپیل مسترد کر دی۔ عدالت نے الیکشن کمیشن اور الیکشن ٹریبونل کا فیصلہ برقرار رکھا۔
 

Advertisement