خطرات اور چیلنجز سے نبرد آزما ہونے کیلئے شاندار تربیت ضروری ہے: آرمی چیف

Published On 05 March,2021 09:44 pm

راولپنڈی: (دنیا نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ تمام خطرات اور چیلنجز سے نبرد آزما ہونے کے لیے شاندار تربیت اور عزم ضروری ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے یہ بات بہاولپور کور کی لاجسٹک تنصیبات اور چولستان صحرا میں مشقوں کے دورہ کے موقع پر کہی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ خطرات سے نمٹنے کے لیے آپریشنل صلاحیتوں کو بھی بڑھانا چاہیے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی چیف نے بہاولپور کور کی لاجسٹک تنصیبات کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے انجینئرنگ مہارتوں اور مینٹی ننس معیار کو سراہا۔

آرمی چیف نے جوانوں کی تیاریوں اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا جبکہ بہاولپور کور کی جنگی تیاریوں اور تربیتی معیار پر اطمینان کا اظہار کیا۔

مشقوں کے علاقے میں آمد پر کور کمانڈر بہاولپور لیفٹیننٹ جنرل خالد ضیا نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔

اس موقع پر آرمی چیف کو دو ہفتہ کی کور سطح کی مشق ‘’ضرب حدید’’ کے طریقہ کار پر بریفنگ دی گئی۔

اس مشق میں میکانائزڈ فورسز، کمبیٹ ایوی ایشن، سرویلیئنس پلیٹ فارمز اور آرمی ائیر ڈیفنس اینڈ آرٹلری بھی شامل ہیں۔
 

Advertisement