اسلام آباد: (دنیا نیوز) سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ ابھی تک اسٹیبلشمنٹ غیر جانبدار نظر آرہی ہے، امید ہے کل تک بھی غیر جانبدار ہی رہے گی، چیئرمین سینیٹ کا الیکشن جیت جائیں گے۔
پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما یوسف رضا گیلانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اراکین سے رابطے رہتے ہیں، ووٹ کی منتقلی روکنے کیلئے انتظامات کرلئے ہیں، پارلیمنٹ میں آنا جانا لگا رہتا ہے، سپیکر کے عہدے کے آڈٹ پیراز کی بنیاد پر مجھے جیل بھیجا گیا، 9 سال بعد دوبارہ پارلیمنٹ میں واپس آگیا ہوں، جیل کے دس سال کون واپس کرے گا۔
Our senators are being called and asked not to vote for PDM candidate. Some of them have recorded the evidence.
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) March 11, 2021
دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے سینیٹرز کو فون آیا اور پی ڈی ایم کے امیدوار کو ووٹ نہ دینے کیلئے کہا گیا، کچھ سینیٹرز نے ثبوت کے طور پر کال ریکارڈ کرلی۔
یاد رہے چیئرمین سینیٹ کا الیکشن کل شیڈول ہے، جہاں پی ڈی ایم کے امیدوار یوسف رضا گیلانی اور حکومتی امیدوار صادق سنجرانی مد مقابل ہیں۔ پی ڈی ایم امیدوار یوسف رضا گیلانی اور مولانا عبدالغفور حیدری نے کاغذات نامزدگی حاصل کرلئے۔