لاہور: (دنیا نیوز) حکومت پنجاب نے صوبے بھر میں کورونا وائرس کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر لاہور سمیت مختلف اضلاع میں دوبارہ سے سخت پابندیاں نافذ کرتے ہوئے تمام مارکیٹوں کو شام 6 بجے بند کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
یہ اعلان وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر کے ذریعے کیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پنجاب کے کچھ شہروں میں کورونا وائرس، خصوصاً برطانوی قسم دوبارہ تفتشیش ناک حد تک پھیل رہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہیلتھ ایکسپرٹس کی رائے کے مطابق جن اضلاع میں مثبت درح پانچ فیصد سے زائد ہے وہاں ہم نے ہفتہ اور اتوار کی درمیانی رات سے اگلے 15 دن تک سخت ایس او پیز لاگو کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ ان اضلاع میں تمام تعلیمی ادارے، پارکس، ان ڈور شادی ہال، مزارات، میلے، کھیلوں کی سرگرمیوں وغیرہ پر 15 دن کےلیے پابندی ہو گی۔
ان اضلاع میں تمام تعلیمی ادارے، پارکس، ان ڈور شادی ہال، مزارات، میلے، کھیلوں کی سرگرمیوں وغیرہ پر 15 دن کےلیے پابندی ہو گی۔
— Usman Buzdar (@UsmanAKBuzdar) March 12, 2021
مارکیٹس شام 6 بجے بند کر دی جائیں گی۔
سمارٹ لاک ڈاؤن SOPs پر بھی سختی سےعملدرآمد کےاحکامات دئیےہیں۔
اس حوالےسے تفصیلی نوٹیفکیشن محکمہ صحت جاری کرے گا۔ 2/3 pic.twitter.com/4Cbl2CF6F1
اس کے علاوہ مارکیٹس شام 6 بجے بند کر دی جائیں گی۔ سمارٹ لاک ڈاؤن ایس او پیز پر بھی سختی سےعملدرآمد کےاحکامات دئیے ہیں۔ اس حوالے سے تفصیلی نوٹیفکیشن محکمہ صحت جاری کرے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ تمام اقدامات آپ کے پیاروں کی قیمتی جانیں بچانے کے لیے کیے جا رہے ہیں تاکہ وائرس کا خطرناک پھیلاؤ رکے۔
وزیراعلیٰ نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ میں نے 60 سال سے زائد عمر کے بزرگ افراد کی ویکسینیشن کے عمل کو مزید تیز کرنے کی بھی ہدایت کی ہے تاکہ ان میں کورونا وائرس کےخلاف مدافعت پیدا ہو۔